افغانستان میں طالبان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگا دی

افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگا دی، افغان وزارت اعلیٰ تعلیم نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم معطلی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔پورٹس کے مطابق افغان وزارت اعلیٰ تعلیم سے جاری لیٹر میں تمام نجی اور سرکاری جامعات کو تاحکم ثانی خواتین کی تعلیم معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔افغانستان میں طالبان نے لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر بھی پابندی لگائی ہوئی ہے، اگست 2021 میں افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے صرف پرائمری جماعت تک لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دی تھی۔
اس سے قبل جامعات میں خواتین کی علیحدہ کلاسز ہونے کی شرط پر خواتین کو اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔واضح رہے کہ بین الاقوامی برادری خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں طالبان حکومت کے اقدامات پر پہلے ہی شدید تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں