بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد جمعرات کی سہ پہر 3بجے ہوگا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 روزہ وقفے کے بعد جمعرات کی سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ افغان فورسز کی جانب سے چمن کے معصوم اور بے گناہ شہریوں پر حملوں کی روک تھام سے متعلق اور رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے ژوب تا کوئٹہ اور چمن تا کراچی شاہراہوں کو دو رویہ کرنے کا کام فوری طور پر شروع کرنے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی، اختر حسین لانگو لورالائی، سبی، خضدار اور تربت میں بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم منظور شدہ بینچز کو ریگو لر بنیادوں پر فعال کر نے سے متعلق قرار داد پیش کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ زراعت سے متعلق سوالات دریافت اورنکے جوابات دیے جائیں گے۔
Load/Hide Comments


