گوادر میں چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن 6 چور گرفتار
گوادر (انتخاب نیوز)پولیس کی گوادر میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں بدستور جاری۔ایس ایس پی گوادر نجیب اللہ پندرانی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او گوادر طلال جان گچکی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ایک کامیاب کاروائی میں بوری مارکیٹ منان نامی دکاندار کے دکان میں شٹر توڑ کر نقدی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔چوری کرنے والے ملزم کی شناخت مسلم ولد حسین سکنہ تھانہ وارڈ گوادر سے ہوئی ہے۔ ملزم کو مزید تحقیقات کیلئے سٹی تھانہ گوادر منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گوادر پولیس نے 6 چور گرفتار کر لیے ہیں جن میں چار کو موقع واردات اور دو کو الگ الگ مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے۔گوادر پولیس کے مطابق چوروں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں بہت جلد گوادر سے ان کا صفایا کر دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


