امن کے قیام میں فورسز کا کردار ہمیشہ احسن رہا ہے، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(انتخاب نیوز ) حکومت بلو چستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے اسلام آباد پولیس چیکنگ کے دوارن خود کش دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اسلام آباد خودکش دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے رہائشی علاقے آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے ، امن کے قیام میں فورسز کا کردار ہمیشہ احسن رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کی بروقت کاروائی نے بڑے نقصان سے بچا لیا انہوں نے جاں بحق کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں