ڈیوٹی سے انکار پر بلوچستان کانسٹیبلری فورس کے 11 اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کانسٹیبلری کے اینٹی رائٹس فورس زون II کے 11 اہلکاروں کو ڈیوٹی سر انجام نہ دینے پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اینٹی رائٹس فورس کے 11 اہلکاروں کو گوادر میں جاری احتجاجی دھرنے کی ڈیوٹی کے لئے بھیجا گیا تھا جس پر انہوں نے ڈیوٹی دینے سے انکار کیا بتایا جاتا ہے مذکورہ اہلکاروں نے اس سے قبل بھی ایمر جنسی کی ڈیوٹی سر انجام دینے سے انکار کیا تھا جس پر ایس پی زونل کمانڈر اے آر سی زون ٹو عبدالوہاب نے 11 اہلکاروں جن میں محمد مہدی، بلال حسین، رمضان علی، جہانزیب، علی حیدر، اشفاق حسین، کامران میکائل کا تعلق غازی ونگ سے، ظفر اقبال، ظہور احمد، احمد علی، بشیر احمد جن کا تعلق خالد ونگ سے بتایا جاتا ہے۔ ان تمام اہلکاروں کو ایمر جنسی ڈیوٹی سر انجام نہ دینے کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کیا گیا یاد رہے کہ مذکورہ ملازمین کو گوادر کے علاقے میں 27 اکتوبر سے جاری احتجاجی دھرنے کے لئے ایمر جنسی ڈیوٹی کے لئے بھیجا گیا جنہوں نے وہاں پر ڈیوٹی دینے سے انکار کیا تھا۔


