سعودی عرب بھارت کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے

جدہ: سعودی عرب بھارت کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کی آئل ریفائنریاں پوری دنیا میں خام تیل کی درآمد میں تیسرے نمبر پر آگئی ہیں جبکہ سعودی عرب بھارت کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔بھارتی کمپنیوں نے اپریل میں سعودی آرامکو اور پھر ابوظہبی کی پٹرولیم کمپنی ادنوک سے خام تیل درآمدکیا۔بھارت نے اپریل میں سعودی عرب سے یومیہ 4.63 ملین بیرل درآمد کیا،یہ مارچ کے مقابلے میں پانچ فیصد زیادہ تھا۔ بھارتی آئل کمپنیوں نے گزشتہ ماہ خام تیل کو ریفائن کرنے کا کام محدود کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں