ایریگیشن ڈپارٹمنٹ بلوچستان میں سیکٹری اور انڈر سیکٹری کی ملی بھگت سے نوکریاں من پسند افراد کو فروخت کی جارہی ہیں، بی ایس او (پجار)
کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی ترجمان نے تنظیم کے مرکزی انفارمیشن سیکٹری نعیم بلوچ کے ساتھ ایریگیشن ڈپارٹمنٹ کے سیکٹری اور انڈر سیکٹری کی جانب سے دھمکیوں اور نارواں سلوک کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او (پجار) نے روز اول سے بلوچستان میں جاری کرپشن ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور کرتے رہینگے ۔ترجمان نے کہا کہ بی ایس او (پجار) کے مرکزی انفارمیشن نعیم بلوچ کو ایریگیشن ڈپارٹمنٹ کی کرپشن اور بد انتظامی کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں دھمکایا جارہا ہے جسے بی ایس او (پجار) کسی صورت قبول نہیں کریگی ۔ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان بڑی مشکل سے تعلیم حاصل کرتے ہیں لیکن مختلف محکموں میں نوکریاں میرٹ پر دینے کی بجائے بیچی جارہی ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ ایریگیشن ڈپارٹمنٹ بلوچستان میں سیکٹری اور انڈر سیکٹری کی ملی بھگت سے نوکریاں من پسند افراد کو فروخت کی جارہی ہیں جوکہ صوبے کے بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہے ۔ترجمان مطالبہ کیا کہ چیف سیکٹری بلوچستان نے اگر فوری طوری پر ایریگیشن ڈپارٹمنٹ بلوچستان کی بد انتظامی سیکٹری اور انڈر سیکٹری کی کرپشن کا نوٹس لے کر اُنہیں معطل نہیں کیا تو بی ایس او (پجار) اِسکے خلاف بھر پور آواز بلند کریگی ۔


