اپنی ماؤں اور بہنوں کی خاطر حق دو تحریک کی ہر بات مانی، کاروائی صرف شرپسندوں کے خلاف ہو گئی، ضیالانگو
کوئٹہ (انتخاب نیوز)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ٹویٹر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ کچھ سیاسی یتیم اور شرپسند عوام اور حکومت کے درمیان غلط فہمی پھیلا رہے ہیں کہ گوادر میں ہماری ماؤں بہنوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کر رہی ہے جو بالکل جھوٹ اور من گھڑت ہے ہم نے اپنی ماؤں اور بہنوں کی خاطر حق دو تحریک کی ہر بات مانی۔ کاروائی صرف شرپسندوں کے خلاف ہو گئی۔ گوادر وہاں کے عوام کا ہے لیکن کچھ شرپسند اپنے سیاسی عزائم کے لیے ہماری عورتوں کو روڈوں پر لاکر ڈھال کی طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری خواتین ہمارا فخر ہے۔
Load/Hide Comments


