حق دوتحریک کیچ کے رہنما وسیم سفر اور صبغت اللہ گرفتار
تربت(انتخاب نیوز) حق دو تحریک کیچ کیجانب سے گوادر میں حق دو تحریک کے قائدین کی گرفتاری اور گوادر میں دھرنا اور مظاہروں کو سبوتاژ کرنے کیخلاف حق دوتحریک کیچ کے جاری احتجاج کے دوران حق دو تحریک کیچ کے رہنماؤں سابق ایم این اے مولانا عبدالحق بلوچ کے فرزند صبغت اللہ اور وسیم سفر کو پولیس نے پریس کلب کے سامنے دوران احتجاج گرفتار کر لیا ۔تربت پولیس کے اعلامیہ کے مطابق وسیم سفرکو مقدمہ فرد نمبر 227/022 بجرم زیر دفعہ 148 149 147 447 500 504 427 353 186 میں مفرور ملزم وسیم سفر ولد سفر سکنہ زعمران حال بگ میری کو گرفتار کیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
Load/Hide Comments


