دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

برازیل (مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عظیم برازیلین فٹبالر پیلے کی بیٹی کِیلے نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے، لیجنڈ فٹبالر بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھے۔ دنیا کے عظیم ترین فٹبالر سمجھے جانے والے پیلے تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تین ورلڈ کپ 1958، 1962 اور 1970 جیتے، 1977ءمیں ریٹائر ہونے والے پیلے حالیہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔ فٹبال کے’کنگ’ کی حیثیت سے مشہور پیلے کو نومبر کے آخر میں سانس کے انفیکشن اور بڑی آنت کے کینسر کی پیچیدگیوں کے باعث برازیل کے شہر ساو¿ پاو¿لو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ستمبر 2021ءمیں پیلے میں بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ٹیومر نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔ پیلے نے اپنے22 سالہ کیریئر میں 1300 سے زائد میچ کھیلے اور تقریباً اتنے ہی گول کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں