ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس اسٹیشن پر مشتبہ افراد کا حملہ، 4 اہلکار زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(انتخاب نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹکواڑہ پولیس اسٹیشن پرمشتبہ افراد کے حملے میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے ٹکواڑہ میں واقع پولیس اسٹیشن پر مشتبہ افراد نے علی الصبح 3 اطراف سے حملہ کیا۔حملے کے دوران مشتبہ افراد کی جانب سے راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت دیگر جدید ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد مشتبہ افراد فرار ہو گئے۔مقابلے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، کلاچی سمیت ضلع بھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


