کوئٹہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارروائی، گرانفروشی پر 7 افراد گرفتار، دکان سیل کردی گئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں گرانفروشوں، منافع خوروں، تجاوزات اور بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی سریاب کی جانب سے گرانفروشوں کی خلا ف کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتارجبکہ ایک دکان سیل کردی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کی زیر نگرانی کارروائی کی گئی اس دوران مہنگے داموں اشیاء ضرورت فروخت کرنے والے 7 دکانداروں کو جیل بھجوا دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سریاب کوئٹہ نثار احمد لانگو کا کہنا ہے کہ شہر میں گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کی خلا ف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔یہ کارراوئیاں سریاب سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کی گئیں اس موقع پر ایک دکان سیل جبکہ متعدد کو تنبیہ کی گئی ہے روزانہ کی بنیاد پر اشیاء ضرورت کے نرخوں کی چیکنگ کی جائے گی۔


