ملک بھر میں آج جمعتہ الوداع عقیدت واحترام سے منایا جائیگا

لاہور:ملک بھر میں آج جمعتہ الوداع عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔اس مناسبت سے کوروناوائرس سے بچاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس اوپیز کے تحت مساجد میں اجتماع ہوں گے جس میں ملک و قوم کی سلامتی،امن و استحکام اور خوشحالی، کورونا وباء سے چھٹکار ے، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔آج جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر بھی منایا جائے گا۔پولیس کی جانب سے کسی بھی نا خوشگوارہ واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔نمازیوں کو جامع تلاشی کے بعد مساجد میں داخل ہونے دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں