امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ پھر منفی آگیا

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر منفی آگیا ہے۔امریکی ریاست مشی گن روانہ ہونے سے قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کا کوورنا ٹیسٹ ایک بار پھر منفی آیا ہے۔مزاحیہ انداز اپناتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج بھی ملیریا کی دوائی ہائیڈروکسی کلوروکوئن کا استعمال کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ میں ہائیڈروکسی کلوروکوئن دوائی کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے تجویز کیا تھا جبکہ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے گزشتہ ایک ہفتے سے ملیریا کےعلاج کے لیے استعمال کی جانے والی ہائیڈروکسی کلوروکوئن کا استعمال کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں