برازیل: دوسرے ملکوں کے مقابلے یہاں نوجوان زیادہ ہلاک ہو رہے ہیں

برازیل :دوسرے ممالک کے مقابلے برازیل میں کووڈ 19 سے نوجوان زیادہ ہلاک ہو رہے ہیں۔ شاید اس کی وجہ ملک کی آبادی میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور ملک غربت کے ساتھ ساتھ بےروزگاری جیسے مسائل سے بھی گھرا ہوا ہے۔جنوبی امریکہ کے اس ملک کی آبادی 21 کروڑ ہے اور یہ کورونا وائرس کے متاثرین کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔یہاں تین لاکھ 10 ہزار سے زیادہ متاثرین کی تصدیق ہوچکی ہے۔ امریکہ اور روس کے بعد فہرست میں اس کا نمبر آتا ہے۔جمعرات کو برازیل میں کورونا سے اموات 20 ہزار سے تجاوز کر گئی تھیں۔وائرس کے بارے میں عام تاثر ہے کہ یہ صرف عمر رسید افراد کے لیے زیادہ خطرناک ہے۔ تاہم یہ بات اس ملک کے اعداد و شمار سامنے رکھتے ہوئے غلط ثابت ہوجاتی ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق برازیل میں 69 فیصد متاثرین کی عمر 60 برس یا اس سے زیادہ ہے جبکہ سپین اور اٹلی میں یہ تعداد 95 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں