بنگلہ دیش نے سب سے پہلے ریمڈیسیور کی عام قسم تیار کر لی

بنگلہ دیش :بنگلہ دیش کی دواساز کمپنی بیکسمکو دنیا کی پہلی دوا ساز کمپنی بن گئی ہے جس نے اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور کی عام قسم تیار کی ہے۔ یہ دوا درحقیقت امریکی کمپنی گیلیڈ سائنسز نے بنائی تھی۔ریمڈیسیور کو ابتدائی طور پر ایبولا کے مریضوں کے علاج کے لیے بنایا گیا تھا۔ یہ وائرس کے اس انزائم پر حملہ آور ہوتی ہے جو اس کی نقل تیار کرنے میں مدد کرتا ہے۔امریکہ میں اس دوا کی ایک حالیہ آزمائش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے استعمال سے تشویشناک حالت کے مریضوں میں صحتیابی کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے۔تاہم اس نے اب تک لوگوں کی زندگیاں بچانے میں کوئی خاطر خواہ فرق پیدا نہیں کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوا کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے کوئی ’جادوئی گولی‘ نہیں سمجھنا چاہیے۔لیکن کووڈ 19 کے لیے کوئی واضح علاج نہ ہونے کی وجہ سے کئی ممالک ریمڈیسیور کی آزمائش کے لیے تیار ہیں۔بنگلہ دیشی دوا ساز کمپنی اب اس دوا کی عام قسم تیار کر کے پورے جنوبی ایشیا میں سپلائی کر سکے گی۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ کمپنی انڈیا اور پاکستان میں بھی دوا کی پیداوار کے لیے کمپنیوں سے معاہدے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں