وانا میں فورسز کا آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 مشتبہ افراد ہلاک
راولپنڈی (انتخاب نیوز) آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 مشتبہ افراد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ہلاک ہونیوالوں میں 2 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔ ہلاک مشتبہ افراد کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک مشتبہ افراد پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
Load/Hide Comments


