فلسطین کی آزادی کیلئے لڑنا اسلامی فریضہ ہے

ایران کے رہبر اعلیٰ نے اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بیچ میں جمعہ کو اپنے خطاب میں پہلی بار اشارہ دیا ہے کہ ایران نے فلسطینیوں کو مسلح کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔آیت اللہ علی خامنئی نے کہا کہ ’فلسطین کی آزادی‘ کے لیے لڑنا ’اسلامی فریضہ‘ ہے۔ انھوں نے مغربی ممالک اور ان کے ’عرب پٹھوؤں‘ کو یہودی ریاست کی مدد کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ایران 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد سے ہر جمعتہ الوداع کے موقع پر فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے یوم القدس مناتا ہے۔ایران میں اس برس کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے یوم القدس کے اجتماعات منسوخ کر دیے گئے تھے۔ایرن میں ٹی وی پر بارہ راست نشر ہونے والے اس خطاب میں آیت اللہ خامنئی نے کہا کہ ان کی جدوجہد کا مقصد پورے فلسطین کی آزادی اور تمام فلسطینیوں کی اپنے ملک واپسی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں