پی پی پر پر الزامات لگانے والوں نے چینی اور آٹا چوری کرکے ملک کو نقصان پہنچایا، علی مدد جتک

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں نے چینی اور آٹا چوری کر کے ملک کو اربوں روپے نقصان پہنچایا ہے پاکستان تحریک انصاف انصاف کی جماعت نہیں ہے بلکہ کرپٹ لوٹا جماعت ہے چینی کمیشن خوروں کے خلاف فل فور کا رروائی کی جائے عید کے بعد پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے پیپلز پارٹی اس سال عید الفطر سادگی سے منائے گی اور عوام کورونا کے خاتمے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سیلیکٹڈ وزیر اعظم عمران نیازی پاکستانی عوام کو بے وقوف بناتا رہا کہ میں آٹا اور چینی چوروں کو پکڑوں گا ہم اس قدر بدقسمت قوم ہیں کہ اپنے ملک کے سربراہ تک کو خود منتخب نہیں کر سکتے اور پھر پوری قوم اس کا خمیازہ بھگتے ہیں چینی آٹا کمیشن رپورٹ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی شیخ رشید جیسے چور وزیروں نے عمران خان کی خوشامد کے لیے اسے مبارک دی آٹا اور چینی کی چوری ہوئی، قوم کی جیبوں سے پیسہ نکالا گیاچینی آٹا چوری کا ذمہ دار عمران نیازی خود ہے عمران خان کہتا تھا کہ جب سربراہ چور نہ ہو تو نیچے چوری نہیں ہو سکتی آٹا چینی چوری کا اصلی مجرم تو عمران نیازی ہے کیونکہ چینی اور آٹا ایکسپورٹ،کی اجازت کابینہ اور اسکے سربراہ عمران نیازی نے دی انہوں نے کہ ہے کہ قوم کے ساتھ جو مذاق ہو رپا ہے، اس کی پہلے تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہم سیلکٹرز سے پوچھتے ہیں کہ انھوں نے اس قوم پر یہ احسان کیا ہے کہ ایک جھوٹے مسلط کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں