نوکنڈی شہر میں امن و امان کی ناقص صورتحال، اہلکاروں کا گشت بڑھایا جائے، انجمن تاجران

نوکنڈی (انتخاب نیوز) انجمن تاجران نوکنڈی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ نوکنڈی انتظامیہ نے رات کے وقت بازار اور آر سی ڈی شاہراہ کی دکانوں پر تعینات تمام لیویز اہلکاروں کو شہر سے باہر ڈک اور دیگر چیک پوسٹوں پر تعینات کر دیا ہے جبکہ رات کے وقت امن او امان کو برقرار رکھنے کیلیے لیویز کا کوئی گشت نہیں ہے انجمن تاجران کے اپنے تعینات کردہ چوکیداروں پر کئی مرتبہ چوروں ڈاکو¶ں نے حملے کیے تاجروں کے سامان لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیدہ دلیری سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اب چوروں لٹیروں بدمعاشوں کے خوف سے کوئی بھی چوکیداری کرنے کیلیے تیار نہیں ہے اور انتظامیہ کی جانب سے شہریوں اور تاجروں کو تحفظ دینے کیلئے کوئی تعاون نہیں ہے کوئی بھی لیویز اہلکار تعینات نہیں ہے تمام لیویز سپائیوں کو شہر سے باہر مختلف چیک پوسٹوں پر تعیبات کیا گیا ہے دن کو ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلیے آر سی ڈی شاہراہ اور بازار میں لیویز اہلکار تعینات نہیں ہیں چوری ڈکیتی لوٹ مار ہوائی فائرنگ امن او امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے رات کے وقت سینکڑوں ذامباد گاڑیاں دکانوں کے سامنے کھڑی کی جاتی ہیں ان کو ہٹانے پر چوکیداروں کے ساتھ لڑائیاں ہوچکی ہیں انتظامیہ کو بار بار اطلاع دینے کے باوجود کوِئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اسسٹنٹ کمشنر تفتان اور ڈی سی چاغی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ نوکنڈی انتظامیہ کا قبلہ درست کرکے شہریوں اور تاجروں کو تحفظ دیں کیونکہ لوگوں کو تحفظ دینا انتظامیہ پر زمہ داری عائد ہوتی ہے بصورت دیگر انجمن تاجران نوکنڈی شہریوں کے ساتھ ملکر احتجاجی تحریک شروع کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں