چین میں ذاتی معلومات کی ناجائز تجارت کے الزام میں 26 افراد گرفتار

نانجنگ:چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو میں پولیس نے 50 ہزار بینک کارڈز سے متعلق معلومات کو لیک کرنے اور انکی فروخت سے فائدہ اٹھانے کے الزام میں 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔جون 2019 میں ہوائیان شہر کے ہویئین ضلع میں پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں دعوی کیا گیا کہ ان افراد نے کیو کیو اور دیگر آن لائن فوری پیغام رسانی ٹولز کے ذریعہ بینک کارڈز سے متعلق معلومات عوامی طور پر فروخت کیں۔پولیس نے فوری تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزمان کو حراست میں لے لیا۔جولائی تا دسمبر 2019 کے درمیان 40 سے زائد پولیس افسران کو 9صوبوں بشمول سیچھوان، شانشی، فوجیان، ہونان، ژی جیانگ، گوانگ ڈونگ اور اندورنی منگولیا خودمختارخطہ کے 12شہروں میں آپریشن کیلئے روانہ کیا گیا۔مجموعی طور 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن پر 2 کروڑ 10 لاکھ یوآن(تقریبا 29 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر) مالیت کے 50 ہزار سے زائد ذاتی معلومات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کا شبہ تھا۔ملزمان کو مقامی شعبہ عدل و انصاف کے حوالے کر دیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں