قلات و گردونواح میں بارش، شدید سردی میں گیس کی بندش اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ

قلات (مانیٹرنگ ڈیسک)قلات شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد یخ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے کے ساتھ صبح تک جاری رہی ،قلات میں چوبیس گھنٹوں کے دوران بارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق قلات شہر اور گردونواح میں بارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے بارش کے چند قطرے زمین پر گرتے ہی بجلی غائب ہوگئی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اٹھارہ گھنٹوں سے بھی تجاوزکر گئی دوسری جانب بارش کے بعد یخ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا شدید سردی میں سوئی گیس کی بندش اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہوکیا اور شہر شدید سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ہو گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں