بی اے پی کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالے ارکان کو شوکاز کا فیصلہ، اسمبلی رکنیت بھی ختم ہوگی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ارکان صوبائی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ایم پی ایز سے جواب طلب کیا جائےگا، ، ایم پی ایز نے جواب جمع نہ کرایا تو الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


