امریکی ریاست میں طوفان نے تباہی مچا دی، حادثات میں 6 افراد ہلاک

جارجیا (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ریاست الاباما کے وسطی حصے میں گرج چمک کے طوفان اور ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، چھ متاثرہ کاو¿نٹیز میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست الاباما،مسیسیپی اور جارجیا کے حصوں میں تیز ہواو¿ں اور شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں ریاستوں میں سیکڑوں مکانات تباہ جبکہ ہزاروں افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے، اس کے علاوہ جارجیا اورنارتھ کیرولائنا کے ائیرپورٹس پر 250 سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکارہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں