کوئٹہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پشین میں باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے مری آباد قبرستان کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔ مری آباد قبرستان کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے لاش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔ علاوہ ازیں پشین میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بیٹے کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے علاقے کلی نیو سرخاب پہلوان گلی میں ایک شخص محمد امین نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بیٹے سمیع اللہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقعہ پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی مزید کارروائی پشین پولیس کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں