اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد(انتخاب نیوز)زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، شبقدر، مردان، سوات،کوہاٹ، صوابی، لوئر دیر، بنوں اور چار سدہ میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز چترال کے مغرب میں 237 کلومیٹر کیفاصلے پر تھا، زلزلے کی شدت 5.6 اور زیر زمین گہرائی 190 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے.زلزلے کے باعث تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
Load/Hide Comments


