چاغی، گورنر تبوک کی جانب سے دالبندین میں غریب گھرانوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم
چاغی (انتخاب نیوز) گورنرتبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود کی جانب سے تحصیل دالبندین گردونواح میں غریب گھرانوں میں کمبل، بوٹ اور سردی سے بچنے کے لیئے لاکھوں روپے کے سامان تقسیم کردیا ذرائع کے مطابق گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیزالسعود گزشتہ ہفتے شکار کھیلنے کے لیے دالبندین پہنچے تھے۔ گورنر تبوک یک مچ کے علاقے سیاہ رگ زے اپنی شکار کے قریب علاقوں میں غریب لوگوں میں لاکھوں روپے مالیت کے گرم ملبوسات تقسیم کر دیا اس موقع پر گورنر تبوک چاغی کے نمائندے پرنس حاجی محمد جان کشانی حاجی شاہ جان کشانی ،سابق ڈسڑکٹ چیئرمین میر داود خان نوتیزئی، میر ثنا اللہ نوتیزئی، حاجی عبد الطیف نوتیزئی، گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیزالسعود کے ترجمان حاجی قسیم ودیگر افراد انکے ہمراہ تھے عوامی حلقوں نے شدید سردی میں غریب گھرانوں میں گورنر تبوک کی ہدایت پر گرم ملبوسات تقسیم پر انکا شکریہ ادا کردیا یاد رہے گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیزالسعود ہر سال تلور کا شکار کھیلنے دالبندین آتے ہیں ایک ماہ تک دالبندین کے مختلف علاقوں میں شکار کرتے ہیں ہر سال اپنی شکار کے قریب غریب لوگوں کا بھی سخت خیال رکھتے ہیں اہلیان یک مچ و گردونواح کے قبائلی عمائدین شیر جان،،ملک ظاہر،ملک عبدالباری ودیگرنے گورنر تبوک کی جانب سے شدید سردی کی احساس کرتے ہوئے غریب لوگوں کا خیال رکھنے پر انکی اس عمل کو سراہا گیا۔


