ایرانی بحریہ کے جہازوں اور آبدوز کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی بحریہ کے جہازوں اور آبدوز نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور ایران کے سفارتی عملے نے جہازوں اور آبدوز کا استقبال کیا۔دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ تھا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ دورے کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ایرانی بحریہ کے جہازوں کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں