نیشنل گرڈ میں خرابی، ملک بھر میں بحالی کیلئے رات 10 بجے تک کی ڈیڈ لائن

اسلام آباد (انتخاب نیوز) نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔ وزیر توانائی خرم دستگیر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی کےلیے رات 10 بجے تک ڈیڈلائن مقرر کی ہے، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سکھر میں بجلی تقسیم کارکمپنیزکوبجلی جزوی بحال کی ہے جبکہ واپڈا اور کے الیکٹرک کو بجلی کی جلد از جلد بحالی کیلئے قریبی رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ طے کردہ ڈیڈلائن سے قبل بجلی بحال کردی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں