یونیسکو نے تعلیم کا عالمی دن افغان طالبات کے نام کردیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم ”یونیسکو“نے دنیا بھر میں منائے جانے والے یوم تعلیم کو افغانستان کی طالبات کے نام کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جانب سے منگل کو یوم تعلیم منایا تھا اور ادارے نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر افغانستان کے حکمرانوں کو یاد دلائیں کہ انہیں افغان لڑکیوں کو پڑھنے کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے کہا کہ بین الاقوامی دن کے پانچویں ایڈیشن کو افغانستان میں ان تمام لڑکیوں اور خواتین کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں جنہیں سیکھنے، پڑھنے اور سکھانے کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر یونیسکو نے افغان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ افغان لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو فی الفور ہٹایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں