کراچی ایئرپورٹ سے سونا و غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

کراچی(انتخاب نیوز)ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ایئرپورٹ سے سونا اور غیرملکی کرنسی بنکاک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی سے بنکاک جانے والے مسافر سے 1 لاکھ 15 ہزار امریکی ڈالر، 31 ہزار کینیڈین ڈالر اور 50 گرام سونا برآمد کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مسافر راحیل نے تمام نقدی اور سونا اپنے بیگ میں مہارت سے چھپا رکھا تھا، تاہم اے ایس ایف کے عملے نے پروفیشنل مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامان کی تلاشی کے دوران نقدی اور سونا برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنائی۔مذکورہ نقدی اور سونے کی پاکستانی روپوں میں مالیت 3 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ترجمان اے ایس ایف نے کہا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ نقدی اور سونے سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں