وفاقی وزیر اطلاعات کی رپورٹر کیساتھ شیخ رشید احمد کی بدتمیزی کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چینل 24نیوز کے رپورٹر کے ساتھ عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد کی بدتمیزی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ان کے پاس سوال کا جواب نہیں ہوتا تو یہ صحافیوں پر حملہ آور ہوتے ہیں، پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کی تاریخ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ صحافیوں اور صحافت کا گلا دبانے کی کوئی کوشش ہاتھ سے نہیں جانے دی۔ بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ شیخ رشید جان لیں کہ آج وہ جہاں کھڑے ہیں اس میں صحافیوں اور میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہم صحافیوں کے ساتھ اس قسم کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، شیخ رشید صاحب کو اپنے اس رویے پر معافی مانگنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں