کیسکو لیبر یونین کا کوئٹہ پرس کلب کے سامنے احتاجی مظاہرہ

کوئٹہ:کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے جانب سے کیسکو کے فیڈر اوٹ سورس کرنے اور ہزاروں خالی پوسٹوں پر بھرتیاں نہ کر نے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے صدر پیر محمد کاکڑ سر پرست اعلی آغا سلطان شاہ جنرل سیکر ٹری ملک سعید جان لہڑی اسلام یوسفزئی عزیز احمد سارنگزئی حاجی عبد المجید خلیل بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو لیبر یو نین بلوچستان کیسکو انتظامیہ کے جانب سے فیڈروں کو اوٹ سورس کرنے کی فیصلے کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گے کیسکو لیبر یونین یہ سمجھتی ہے کہ یہ تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا ابتدا ء ہے انھوں نے کہا کہ نجکاری سے بجلی مہنگی اور ملازمین بے روزگار ہونگے جو ملکی معیشت کے لئے نیک شگون نہیں مقررین نے کہا کہ نجکاری کے بجائے کیسکو کمپنی میں اصلاحات کی جائے کمپنی میں سزاء اور جزاء کا نظام نافذ کیا جائے کمیشن اور کرپشن کا خاتمہ کی جائے اہم پوسٹوں پر دیانت دار آفیسران کو تعینات کی جائے کمیشن اور کرپشن میں ملوث آفیسران اوراہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے کمپنی کے کارکردگی بہتر بنانے کے لئے آفیسران کو کم سٹاف اور فیلڈ میں کام کرنے والے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے مقررین نے کہا کہ سٹاف کی کمی کی وجہ حادثات میں اضافہ اور کمپنی کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ کیسکو میں 33فیصدایمپلائز سن کوٹے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہزاروں خالی پوسٹوں پر میرٹ اور اہلیت کے بنیاد پرتعیناتی کی جائے انھوں نے کہا کہ خالی پوسٹوں پر تعیناتی سے نہ صرف کیسکو کی کار کر دگی بہتر ہوگی اور حادثات میں کمی آئیگی بلکہ ہزاروں بے روزگاروں کو روزگار بھی ملے گی انھوں کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے محنت کشوں کی ذندگی اجیرن بنادی ا اشیاء ضرورت ملازمین کے پہنچ سے باہر ہوگئے دوسری جانب تنخواؤں سے کٹوتی کے باتیں ہورہی ہے پاکستان کے محنت کش کسی صورت میں تنخواؤں سے کٹوتی قبول نہیں کرے گے اس فیصلے کے خلاف بھر پور مذاحمت کرے گے بلکہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہے قیمتوں میں کمی لائے یا مہنگائی کے تناسب سے تنخواؤں میں اضافہ کرے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دن کیسکوزرغون کے ایکسین عبد الواسع کاکڑ پر بجلی چوروں کے جانب حملے اور زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ حملہ اوروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں