گلیڈی ایٹرز اور زلمی کے درمیان میچ 5 فروری کو کوئٹہ میں کھیلا جائیگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمئی کے درمیان کوئٹہ میں میچ 5فروری کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سپر لیگ کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں سپر مقابلے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیانی میچ کھیلا جائے گا بابر اعظم پشاور زلمی، سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرینگے سابق کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی، محمد یوسف، انضمام الحق، معین خان، وہاب ریاض، کامران اکمل، عمر اکمل، واحد بنگلزئی، بسم اللہ خان، حسیب اللہ ایکشن میں ہونگے میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 30جنوری سے شروع ہوگی میچ کے ٹکٹ المحمود مارٹ ائیرپورٹ، گلزاری ٹریولز مری آباد، جان مال، ڈسکہ سپورٹس سٹور بگٹی سٹیڈیم اور بولان کرکٹ سٹیڈیم میں دستیاب ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں