بیرک گولڈ کارپوریشن نے بلوچستان حکومت کو تین ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کردی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ریکوڈک منصوبے پرکام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن نے منصوبے سے متعلق بلوچستان حکومت کو پہلی ادائیگی کردی۔ بیرک گولڈ کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان حکومت کو نئی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت تین ملین ڈالرکی ادائیگی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کی حتمی ڈیل پر دستخط کرنے کی باضابطہ منظوری دی تھی۔ بیرک گولڈ کارپوریشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028 میں شروع ہوگی اور ریکوڈک کے ذخائرکی مدت 40 سال ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ ریکوڈک منصوبے میں ساڑھے 7 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا اور منصوبے سے 4 ہزار طویل المدتی نوکریاں پیدا ہوں گی، کمرشل پیداوار شروع ہونے پر بلوچستان کو سالانہ 50 ملین ڈالرز تک رائلٹی ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں