کسٹم کی رکھنی میں کارروائی، ٹرک سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی شراب برآمد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کسٹمز انفورسمنٹ کا رکھنی کے مقام پر کارروائی بڑی تعداد میں غیر ملکی اعلی کوالٹی کا شراب برآمد کر لی ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی شراب کی مالیت 2 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔230 شراب کی بوتلیں ٹرک میں بوسیدہ پیاز کی آڑ میں چھپائی گئی تھیں۔ منگل کو کلیکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق کی ہدایات پر ایڈشنل کلیکٹر انفورسمنٹ آفتاب اللہ شاہ کی زیر نگرانی کسٹمز انفورسمنٹ کے رکھنی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ میں سپرنٹنڈنٹ شہزاد اختر‘انسپکٹر رفیق‘انسپکٹر ندیم طاہر انسپکٹر ہارون جان اور کلاس فور اسٹاف نے خفیہ اطلاعات کے بعد ایک 6 ویلر ٹرک رجسٹریشن نمبر 653۔ SEA کو روک کر تلاشی لے تو بظاہر ٹرک میں بوسیدہ پیاز لدھی ہوئی تھی جبکہ خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کے شراب کی 230 بوتلیں برآمد کی شراب اور ٹرک تحویل میں لیے کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں