بی یو جے عہدیداران صحافیوں کودرپیش مسائل کے حل کیلئے صلاحیتیں بروئے کار لائیں، آصف ترین

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشین چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری( پی سی سی آئی) کے پیٹرن ان چیف محمدآصف ترین نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدرعرفان سعید ،جنرل سیکرٹری منظوراحمدرند اوردیگرعہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں پر صحافیوں نے جس اعتمادکااظہارکیاہے وہ اس پرپورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بی یو جے کے عہدیداران صحافیوں کودرپیش مسائل کے حل ، صحافیوں کی فلاح بہبود اور آزادی صحت کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے۔ آصف ترین نے کہا کہ پشین چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کو اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے۔ آخر میں انہوں نے ایک مرتبہ پھربی یو جے کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں