لندن، نرس اور ڈاکٹر نے اسپتال میں ہی شادی کرلی

لندن:لندن میں رواں سال اگست میں طے پائی جانے والی شادی وبائی بیماری کورونا وائرس کے سبب منسوخ کر کے ڈاکٹر اور نرس نے اسپتال ہی میں شادی کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں 34 سالہ نرس جین ٹپنگ اور 30 ڈاکٹر انالان نواراتنم کی شادی ہوئی، جہاں اْن کے مہمانوں اور گواہان نے لائیو اسٹریم کے ذریعے ا?ن لائن شادی میں شرکت کی۔شادی شدہ جوڑے کے مطابق انہوں نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی اس وقت کی تھی جب سب صحت مند اور حالات بہتر تھے، ٹپنگ اور انالان نے اپنی شادی اگست میں کرنے کا سوچا تھا، مگراْنہیں شادی کی منصوبہ بندی منسوخ کرنی پڑی کیوں کہ دونوں کے خاندان کے لیے اس وبا کی صورتحال میں بحافاظت شمالی ا?ئر لینڈ اور سری لنکا سے ا?نا ممکن نہیں تھا۔لندن کے اسپتال میں بطور نرس خدمات انجام دینے والی ٹپنگ کا کہنا تھا کہ ’ہم چاہتے تھے کہ سب ہماری شادی پر خوشیاں منائیں چاہے ہمارے پیاروں کو ہمیں اسکرین پر دیکھنا پڑے۔‘30 سالہ ڈاکٹر انالان نواراتنم کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ ہم دونوں اس رشتے میں بندھ گئے ہیں۔‘نئے شادی شدہ جوڑے کی جانب سے رشتے داروں کے لیے باقاعدہ ا?ن لائن تقریب منعقد کی گئی جس میں انہوں نے ڈانس بھی کیا۔اسپتال میں اس تقریب کے انتظامات کرنے والی خاتون ملا ہلبرن کا کہنا تھا کہ ’اس شادی کی تقریب کا حصہ بن کر اچھا لگا۔‘اس شادی کی خبر سن کا لندن کے ہیلتھ منسٹر میٹ انوک کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاو?نٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’یہ ایک شاندار خبر ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں