خضدار، ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق، چار زخمی

خضدار(انتخاب نیوز) خضدار میں ٹریفک کے دو المناک حادثات میں چار افراد جاں بحق ،چار زخمی ہوگئے۔پہلا واقعہ خضدار میں زیر پوائنٹ پر پیش آیا جب مزدا ٹرک گاڑی نے خضدار کانک کے رہائشی دو افراد کو کچل دیاں دونوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت عبدالحفیظ اور نصیراحمد کے نام سے ہوئی تاہم مزدا ٹرک گاڑی کوڈرائیو موقع سے فرار کرنے میں کامیاب ہوگیا،جس کی تلاش جاری ہے۔ دوسرا واقعہ خضدار میں وہیر کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جن کی شناخت حاجی احمد اور مسمااسما کے نام سے ہوئی جب کہ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایم ی آر سی 1122والوں نے طبی امداد دیکر خضدار ہسپتال پہنچادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں