صدرٹرمپ کی سوشل میڈیا پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر امریکا میں قدامت پسند طبقے کی آواز دبانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں نئے ضابطوں کا پابند کرنے یا مکمل بندش کی دھمکی دی ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکنز محسوس کرتے ہیں کہ سماجی رابطے کے پلیٹ فورم قدامت پسندوں کی آواز دباتے ہیں۔ انہیں ایسا کرنے دینے سے پہلے ہم ان پر سخت ضابطے لاگو کریں گے یا انہیں بند کردیں گے
Load/Hide Comments


