اے پی سی کیلئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا، شبلی فراز
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا، دعوت نامہ آئے گا تو اس حوالے سے سوچیں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران آئین اور قانون سے خود کو بالاتر سمجھتے ہیں، ملکی معیشت کو دا ئوپر لگا دیا گیا، ہم پر جو مسلط ہیں وہ نہ آئین پر، نہ قانون پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو تباہی کی جانب لے جانے والوں کیساتھ ہمارا مقابلہ ہے، ہمارے پارٹی قائدین اور ہماری خواتین رہنمائوں کو بھی اٹھایا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments


