وزیراعظم نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی مشکل گھڑی میں معاونت کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ امدادی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مخیرحضرات کو برادر ملک ترکیہ کی فراخ دلانہ مدد کی اپیل کی ہے۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ جبکہ اپنے ایک اورٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ)کے روز انقرہ روانہ ہوں گے، وہ ترکی کیصدررجب طیب اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں