خضدار میں یورپی یونین کے تعاون سے چائلڈ لیبر کے خاتمے پر دو روزہ سیمینار ختم
خضدار (آن لائن) پاکستان ورکرز فیڈریشن نے آئی ایل او اور یورپین یونین کے تعاون سے خضدار کے مقامی ہوٹل میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں ٹریڈ یونین کے نمائندگان۔ سماجی کارکن۔ سکولوں کے اساتذہ کے علاوہ کمیونٹی کے لوگوں سے نے شرکت کی۔ سیمینار کے انعقاد میں لوکل یونینز نمائندگان نے اہم کردار ادا کیا پروگرام کے ٹرینر عمیر مشتاق۔ مختار اعوان اور پیر محمد کاکڑ تھے۔ اس تربیت میں آرٹ کے طریقہ کار کو استعمال کیا گیا جو انتہائی آسان اور دلچسپ طریقہ ہے شرکا نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اس تربیت کا اصل مقصد مشفقت کرنے والے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے کیونکہ بچے رنگوں سے پیار کرتے ہیں اور ان تصاویر سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کو اجاگر کر کے چائلڈ لیبر کی لعنت کو ختم کرنا ہے۔ ٹریننگ کرنے والے شرکا بالخصوص اساتذہ اپنے اپنے سکولوں میں جا کر بچوں کو یہی تربیت دیں گے کیونکہ بچے رنگوں سے پیار کرتے ہیں اور ایسی سرگرمیوں سے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ جب سکول کے بچے اپنی کمیونٹی میں دوسرے بچے جو کہ سکولوں سے باہر ہیں ان سے اس حوالے سے گفتگو کریں گے تب انہیں بھی سکول جانے کی کشش پیدا ہو گی اور وہ سکولوں کا رخ کریں گے ایسے بچوں کی مشقت میں کمی ہو گی اور سکولوں کے داخلوں میں اضافہ ہو گا۔ آخر میں مختار اعوان نے کہا کہ بچوں کی بنی ہوئیں تصاویر کی نمائش لگائی جائے گی اور کمیونٹی اور ہر مکتبہ فکر کے افراد کو اسے دیکھنے کی دعوت دی جائے گی۔ تاکہ انہیں بچوں کے ٹیلنٹ کا پتہ چل سکے. تقریب میں خصوصی طور پر نادر مسیح‘ عبدلقیوم ایگریکلچرل آفیسر‘ پی ڈبلیو سندھ کے صدر حاجی اصغر۔ بلوچستان کے صدر حاجی عبدالکریم‘ ناصر راہی‘ ممتاز احمد‘ عبدالغفار نے آئی ایل او اور دی لٹل آرٹ کا شکریہ ادا کیا۔ آخر پر شرکاءمیںسرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔


