کوہلو میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج نہ آسکے، سیاسی جماعتوں کا شدید احتجاج
کوہلو (آن لائن) بلدیاتی الیکشن تیسرے مرحلے میں 10 یوسیز کی رزلٹ تاحال نہیں آسکا رزلٹ بروقت فراہم نہ کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں سخت تشویش کارکنوں کی بڑی تعداد کاہان کی طرف روانہ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات تیسرا مرحلہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخابات میں تحصیل کاہان کے 10یونین کونسلز کے نتائج 36 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی موصول نہیں ہوئے جس کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں سخت تشویش پایا جارہا ہے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کاہان کی طرف روانہ ہوئے ہیں اس موقع پرکارکنوں کا کہنا تھا کہ نتائج روک کر مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے ڈسٹرکٹ کونسل میں ڈسٹرکٹ چئیرمین کےلئے مظبوط امیدوار قبائلی و سیاسی رہنما پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری کے بڑے بھائی میر نثار احمد مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عملہ اور ہمارے لوگوں کو محصور کیا گیا ہے پرامن انتخابی ماحول کو جان بوجھ کر خراب کیا جارہا ہے انتظامیہ اور ایف سی فوری طور پر اقدامات کرے نتائج روکنے پر ڈی آر او ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی اور لیویز کے بھاری نفری کاہان میں پہنچ گئی ہے آخری اطلاعات کے مطابق تاحال تحصیل کاہان سمیت 10 یوسیز کے نتائج سامنے نہیں آسکے۔


