-کاہان میں پولنگ اسٹیشن کو یرغمال بنانا مخالفین کی ناکامی کا ثبوت ہے، نصیب اللہ مری
کوہلو (آن لائن) بلوچستان کی حالت کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں ،بلدیاتی الیکشن میں عوام نے امید لیکر ووٹ دی ہے ان کی امیدوں پر پورا اتروں گا بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلہ میں رزلٹ کو روکنا قانون کی خلاف ورزی ہے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کاہان سے آنے والے کارکنان اور کوہلو میں موجود عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا خادم ہوں کوہلو کے غیر عوام خود کو تنہا نہیں سمجھیں مخالفین چاہے جو بھی حربہ استعمال کریں پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہوں بلدیاتی الیکشن میں عوام نے امید لیکر ووٹ دی ہے مخالفین سے گزشتہ چارسالوں کی کارکردگی ہضم نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے وہ مختلف حربے استعمال کررہے ہیں کاہان میں پولنگ اسٹیشن کو یرغمال بنانا قانون کو اپنے ہاتھوں لینا مخالفین کے ناکامی کی منہ بولتا ثبوت ہے کاہان میں آر او نے جانبداری کا مظاہرہ کرکے رزلٹ کو روکنے کی کوشش کی ہے جو کہ عوام نے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی ہے پی ٹی آئی کے مخالفین جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں سیاسی جنگ مخالفین کی جمہوری حق ہے لیکن ہمارے ہاں مخالفین سیاسی جنگ نہیں لڑرہے ہیں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلہ کی رزلٹ کو زبردستی روکنا اپنے ہار کو تسلیم نہیں کرنا عملے کو روکنا کوئی سیاسی جنگ نہیں ہے ہمیں ڈرا دھمکانا مخالفین کی بول ہے ہم کسی سے نہیں ڈرتے ہیں اب لوگوں میں شعور آچکی ہے اگر کوہلو میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرے گا انہیں عوام نے یکسر مسترد کیا ہے اپنے دور حکومت میں خادم بن کر عوام کی بے پناہ خدمت کی ہے جو کہ عوام نے بلدیاتی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو منتخب کیا ہے۔


