انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس، مہمانوں کی گوادر کے اسٹالز اور مصنوعات میں دلچسپی
گوادر (این این آئی) ادارہ ترقیات گوادر نے کراچی میں منعقدہ تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں شرکت کی۔ اور جی ڈی اے کی جانب سے اسٹال لگایا گیا اوراس موقع پر گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقع اور بالخصوص پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اور اسٹال وزیٹرز کو گوادر میں بلیو اکانومی میں متوقع PPP/JV کے تحت آپریشنز اور فنناسنگ کے ذرائع سے آگاہ کیاگیا۔ جی ڈی اے نے ایکسپو کے موقع پر گوادر میں سیاحتی سرگرمیوں کو بھی اجاگر کیا۔ ایکسپو کے پہلے دن جی ڈی اے کا اسٹال مرکزی توجہ کا حامل رہا اور آنے والے مہمانوں نے سرمایہ کاری کی مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی۔ اسٹال وزیٹرز میں ملکی و غیر ملکی مندوبین شامل تھے۔جںکہ جی ڈی اے وفد کی قیادت ٹا¶ن پلانر طارق رند کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


