شاہد خاقان بڑے بھائی، ان کے پاس خود جائوں گی ،مریم نواز
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ناراض نہیں، وہ بڑے بھائی ہیں، ان کے پاس خود چل کر جائوں گی۔یہ بات انہوں نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے انہیں اپنی لیڈر تسلیم نہ کرنے کے بیان کے ردِ عمل میں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔مریم نوازنے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا میرے والد سے 30 برس سے زیادہ کا تعلق ہے، وہ نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق سمیت سب سینئرز کی سر پرستی اور نگرانی میں کام کر رہی ہوں، سینئرز کو اپنے پیچھے کھڑا نہیں کرنا چاہتی، نہ میری ایسی پرورش ہوئی ہے، یہ میرے لئے لائن ہے، اسے کراس نہیں کر سکتی۔
Load/Hide Comments


