کوئٹہ، برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت کے سلسلے میں 14فروری کو(بروزمنگل)سریاب گرڈاسٹیشن کے سرکی روڈفیڈرسے صبح8بجے سے دن12بجے تک اور اسی گرڈکے بی ایم سی،غازی، سمنگلی ایکسپریس، اے ون سٹی اور شیخ ماندہ گرڈکے تکاتو، واسا فیڈروں سے دن12بجے سے شام4بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز مری آباد گرڈاسٹیشن کے سٹی اور سرینا فیڈروں سے دن 12بجے سے شام 5بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے اسٹیڈیم اورسورج گنج بازارفیڈروں سے دن12:30بجے سے شام 5:30بجے تک نیز مری آباد گرڈکے گلستان فیڈرسے دن ایک بجے سے شام چھ بجے تک بجلی بندہوگی،اسی طرح132Kvخضدار۔وڈھ ٹرانسمیشن لائن پر ضروری کام کے سلسلے میں 132Kvوڈھ گرڈاسٹیشن کے تمام فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ اِسی روز 132Kvلورالائی۔کنگری ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے باعث میختر، کنگری، رکھنی، کوہلو، بارکھان گرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 14فروری اور15فروری کو(روزانہ) انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے ایف جی ایس، شاہنواز، سریاب مل، شیخ زید فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 4بجے تک جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹاون، سمنگلی ایکسپریس اور شیخ ماندہ گرڈکے دوستین فیڈروں سے دن12بجے تا شام4بجے بجلی بندرہے گی نیز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے ملک پلانٹ،پی ٹی وی، جناح روڈفیڈروں سے دن12بجے سے شام 5بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے ائیرپورٹ روڈ، ویسٹرن بائی پاس، دوستین، کڈنی، داریم، خروٹ آباد، عمر، جبل نور فیڈروں سے دن12:30بجے سے شام 5:30بجے تک بجلی بندہوگی۔ علاوہ ازیں 14اور15فروری کے روزکوئٹہ سٹی گرڈکے اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر، پی اے ایف، بروری، نواں کلی، مالک، عالم خان، کسٹم فیڈرزسے دن ایک بجے تا شام چھ بجے اورزرغون گرڈاسٹیشن کے نواں کلی بائی پاس اور صاحبزادہ فیڈروں سے دن ایک بجے تا شام پانچ بجے بجلی بندرہے گی۔اسی طرح14فروری کے روز گنداخہ گرڈاسٹیشن سے بھی صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔دریں اثناء 15فروری کو(بروزبدھ) سریاب گرڈاسٹشین کے سرکی روڈفیڈرسے صبح8بجے تا 12بجے دن بجلی بندرہے گی نیزا ُسی روز مری آباد گرڈاسٹیشن کے سٹی اور سرینا فیڈروں سے دن 12بجے سے شام 5بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے اسٹیڈیم اورسورج گنج بازارفیڈروں سے دن12:30بجے سے شام 5:30بجے تک نیز مری آباد گرڈکے گلستان فیڈرسے دن ایک بجے سے شام چھ بجے تک بجلی بندہوگی،اس کے علاوہ خانوزئی اور علی زئی گرڈسے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ گوادرانڈسٹریل گرڈاسٹیشن سے بھی صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔


