کورونا مریض نے مرنے سے چند گھنٹے قبل منگیتر سے شادی کر لی

بریڈ فورڈ:کورونا مریض نے مرنے سے چند گھنٹے قبل منگیتر سے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،یہ مہلک وائرس جہاں اب تک کئی لوگوں کی جانیں نگل چکا ہے وہیں اس نے کئی خواب بھی چکنا چور کر دئیے ہیں۔وبا کی وجہ سے کئی شادیاں بھی ملتوی ہو گئیں۔تاہم ایک ایسا جوڑا بھی ہے جنہوں نے اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے کورونا وائرس کو آڑے نہ آنے دیا۔ بریڈ فور سے تعلق رکھنے والے لڑکی صوفی بطور نرس اسپتال میں کام کرتی ہے۔گذشتہ ماہ جب صوفی نائٹ شفٹ کے لیے اسپتال پہچی تو اسے بتایا گیا کہ ایک نوجوان ہے جسے کئی بیماریاں لاحق ہیں،اور کورونا سے بھی متاثر ہے،اس کیآج رات زندہ رہنے کی امید نہیں ہے۔کورونا مریض نے صوفی کو بتایا کہ اس کی 15سال قبل منگنی ہوئی تھی لیکن ان کے پاس شادی کے لئے وقت اور پیسہ کبھی نہیں تھا اور پھر زندگی گذرتی چلی گئی لیکن ہم شادی نہ کر سکے۔جس کے بعد صوفی نے دونوں کی شادی کا اسپتال میں انتظام کیا۔تمام تر حفاظتی انتظامات کے ساتھ دونوں کی شادی کی گئی،اسپتال عملے نے دونوں کا فوٹو شوٹ کروایا جب کہ دلہا دلہن نے کیک بھی کاٹا۔شادی کے وقت نوجوان کی سانسیں اکھڑ رہی تھیں۔دونوں کو قبول ہے کہ کہنے میں مشکل پیش آئی کیونکہ کورونا مریض کی حالت خراب تھی جب کہ لڑکی کی آواز رونے کی وجہ سے نہیں نکل رہی تھی۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں