امن و امان کی دعویدار حکومت محکمہ فشریز کے انسپکٹر کو ٹرالر مافیا سے بازیاب کرائے، حسین واڈیلہ
گوادر (آن لائن) حق دو تحریک کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلند بانگ دعوے کرنے والے اداروں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ ایک سرکاری فشریز اہلکار ابھی تک ٹرالرز مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے جبکہ مذکورہ ادارے صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں اور لوگوں کو بے وقوف بنارہے ہیں، اس سے بڑی نالائقی آج تک نہیں دیکھی گئی، بہت جلد پریس کانفرنس کرکے حقیقت عوام کو بتائیں گے۔ چیئرمین حق دو تحریک بلوچستان واجہ حسین واڈیلہ نے فشریز اہلکار عبداللمطلب کے ابھی تک ٹرالرز مافیا کے پاس ہونے کے شواہد کے بعد شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلند و بانگ دعوے کرنے والے اداروں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ تمام تر دعو¶ں کے باوجود اب تک ان سے ایک سرکاری فشریز اہلکار بازیاب نہیں ہوسکا جبکہ سیکورٹی کے نام پر اربوں روپے ان پر خرچ ہوتے ہیں واجہ واڈیلہ نے کہا کہ ایم ایس اے کی جانب سے جاری بازیابی کے جھوٹے بیان سے ثابت ہوگیا کہ یہ ادارہ براہ راست ٹرالرز مافیا کے سہولت کار ہیں اور بھتہ خوری میں ملوث ہے ورنہ ٹرالر کو بچانے کے لئے ایسا بیان جاری نہیں کرتااس ادارے کی قابلیت کا یہ حال ہے کہ ایک ٹرالر سرکاری اہلکار کو اغوا کرکے چوبیس گھنٹوں کے بعد کراچی بندرگاہ پہنچ جاتا ہے مگر یہ کارروائی نہیں کرسکتے لیکن غریب ماہیگیروں کی کشتیوں پر بوٹ چڑھانے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیںواڈیلہ صاحب نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا سربراہ ایک نالائق شخص اور سیاسی غلام ہے جس کو عوام کے معاش اور روزگار کی کوئی پرواہ نہیں اور بجائے ٹرالرز کی روک تھام کے بار بار بارڈر بند کرنے اعلامیے جاری کرتا رہتا ہے چیئرمین حق دو تحریک نے کہا کہ بہت جلد اس متعلق پریس کانفرنس کرکے عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے گا۔


